| |
 |
Menu |
 |
|
|
|
 |
Latest Urdu Poetry | اردو شآعری |
 |
 |
الفاظ احساسات |
 |
| |
الفاظ احساسات کی ذباں ہوتے ہیں
کیا تم اس پر یقین رکھتی ہو؟
اگر ایسا ہے تو جان لو!
تم ان لوگوں میں شامل ہو
جواپنےخلوص اور چاہت سے
دوسروں کے دل موہ لیتے ہیں
ہزاروں فاصلے کوئی معنی نہیں رکھتے
کیوں کہ وہ دل کے قریب ہوتے ہیں
چاہے زندگی بھر نہ ملیں
پھر بھی زندگی سے ہوتے ہیں
ان کی دوستی جگنو،خوشبو، گلاب اور چاند
جوساتھ ہوں تو خوش نصیب بنادیتے ہیں
تو کیا؟
مجھ سا بھی کوئی خوش نصیب ہوگا۔
|
|
 |
خاطر سے |
 |
| |
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل لے کے مفت کہتے ہیں کہ کام کا نہیں
اُلٹی شکایتیں ہوئیں، احسان تو گیا
دیکھا ہے بُت کدے میں جو اے شیخ! کچھ نہ پوچھ
ایــــــمان کی تو یہ ہے کہ ایــــــــمان تو گیا
افشائے رازِ عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اُسے جتا تو دیا، جان تو گیا
گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا، پر ہزار شکر
مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا
بزمِ عدو میں صورت پروانہ دل میرا
گو رشک سے جلا تیرے قربان تو گیا
ہوش و ہواس و تاب و تواں داغ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
|
|
|
|
|